لاہور : لاہور پولو کلب کے زیراہتمام انٹرنیشنل سٹیل نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ 2019 ء کے چوتھے روز انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج نے ماسٹر پینٹس کو 11-8 سے ہرا دیا حسام علی حیدر میچ کے ہیرو رہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سٹیلکےتعاون سے نیشنل اوپن کے مقابلے جاری ہیں۔ سرد موسم میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے حوصلے بلند تھے اور لوگوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے موجود تھی۔اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرزاحمد نواز ٹوانہ، عثمان حئی، ثاقب خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) عثمان ناصر، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
پہلے چکر میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے تین گول کرکے برتری حاصل کرلی، دوسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا، تیسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے، چوتھے چکر میں ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج نے چار جبکہ ماسٹر پینٹس نے ایک گول سکور کیا۔ پانچوا ں چکر ڈائمنڈ پینٹس کے نام رہا جب انہوں نے تین گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج کی طرف سے حسام علی حیدر نے خوبصورت پانچ گولز، میر شعیب احمد نے شاندار تین گولز جبکہ سلواڈور علاوا نے دو اور المان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا۔
ماسٹر پینٹس کی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے پانچ، حمزہ مواز خان نے دو جبکہ ثاقب خان خاکوانی نے ایک گو ل سکور کیا۔ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے دو میچز کھیلے دونوں جیتے چار پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پوزیشن پر ہے، دوسرے نمبر پر ماسٹر پینٹس کی ٹیم ہے جس نے ایک جیتا ایک ہارا، تیسرے پر باڑیز کی ٹیم ہے جو دو کھیلی ایک جیتی ایک ہاری، چوتھے نمبر پر ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم دو کھیلے ایک جیتی ایک ہاری جبکہ پانچویں نمبر پر بی بی جے کی ٹیم ہے جس نے دونوں میچز ہارے۔
آج بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے باڑیز بمقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک، دوسرا میچ ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج کا مقابلہ بی بی جے پائپس کے ساتھ ساڑھے بارہ بجے ہوگا۔
Lahore: Pakistan tennis ace Aisamul Haq Qureshi and partner Muzammil Murtaza, as well as Pakistan's men's champion Aqeel Khan and partner Muhammad Shoaib, were...