For English Click
انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا جیسے ایونٹس آئندہ بھی کرواتے رہیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب
لاہور، ( پ ر) 16جنوری 2019ء۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ روایتی کھیل ہماری مٹی کی پہچان ہیں ’’انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا‘‘ جیسے ایونٹس آئندہ بھی کرواتے رہیں گے، انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا کی بھرپور پذیرائی سے کبڈی کے کھیل کو فروغ ملے گا، بھارت اور ایران کے کھلاڑیوں نے بہاولپور ، ساہیوال اور لاہور میں کھیلے گئے میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے، ان خیالات کا اظہار ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کبڈی ہمارے خطے کا مقبول کھیل ہے جس میں بہتری کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب بھرپور اقدامات کررہا ہے بہاولپور اور ساہیوال میں کبڈی کے انٹرنیشنل میچز کروانے کا مقصد یہی تھا کہ پنجاب کے دوردراز کے علاقوں میں بھی انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہو، سپورٹس بورڈ پنجاب نے اپنے سالانہ کیلنڈر میں بھی کبڈی کو شامل کیاہوا ہے تاکہ چھوٹے شہروں سے کبڈی کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا ہے کہ انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا جیسے مزیدایونٹس بھی پنجاب میں کرواتے رہیں گے، کبڈی ہماری مٹی کا کھیل ہے اور اس کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جاتے رہیں گے۔