For English click here
پاکستانی ایتھلیٹس نے خنجراب میراتھن کی تمام ریسز جیت لیں
اسلام آباد 20 ستمبر ، 2019: پاکستانی ایتھلیٹس نے خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن کی تمام کیٹیگریز جیت لیں۔ یہ ریس پاکستان اور چین کی سرحد پر 4693 میٹر بلندی پرواقع خنجراب ٹاپ سے شروع ہوئی جس میں ایتھلیٹس بل کھاتی شاہراہ قراقرم پر دوڑتے ہوئے اپنے اختتامی مقام تک پہنچے۔ اس ریس میں17ممالک سے 39 غیر ملکی ایتھلیٹس سمیت 154 ایتھلیٹس نے شرکت کی ۔ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ائیر مارشل عاصم ظہیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
50کلو میٹر ریس میں پاک آرمی کے محمد سیار نے پہلی جبکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے اسلم خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد اقبال اس ریس میں تیسرے نمبر پر رہے۔ 42 کلومیٹر ریس میں تینوں پوزیشنیں پاک آرمی کے ایتھلیٹس نے جیت لیں۔
پہلی پوزیشن عمیر حیدرنے حاصل کی. جبکہ محمد فہیم نے دوسری اور سہیل تنویر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 21کلو میٹر ہاف میراتھن میں مرزا اسلم بیگ نے پہلی جبکہ عبدالمحیط اور مصورالرحمان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ ریس پاک فضائیہ نے ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان، زیڈ ایڈوینچرز اور سیرینا ہوٹلز کے تعاون سے منعقد کی اس میراتھن سے پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان دلفریب علاقوں میں سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی ۔
For more updates keep visiting allsportspk