3rd Global Zalmi League ’19 – Semi Finals: Manama, London, Kabul & States Zalmi Qualify
GZL 19 entered into the final stages. The quarter finals were very competitive and some matches finished in a rather tense manner.
In the 1st Quarter final, Manama beat Dubai by 10 runs. Imran Butt scores 49 whereas Ashraf Baig scores 48 runs to take Manama to 174 runs. Dubai could only manage 164 for 8.
In the 2nd Quarter final, Kabul beats Vancouver by 21 runs. Nangyal scored 71 runs and took Kabul to 186 for 6. Vancouver could only manage 165 runs.
In the 3rd Quarter final, States won the match in super over against ArRiyadh Zalmi. Adil scored 38 runs and took states to 166.
The schedule of the Semi-Finals is as follows:
- Semifinals will be played 30th March.
- 1st Semi-final Manama vs London.
- 2nd Semi-final Kabul vs States.
اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی لیگ میں مانامہ زلمی ، لندن زلمی, کابل زلمی اور اسٹیٹس زلمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔
اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی لیگ دلچپسپ مرحلے میں داخل ہوگئی۔ جمعرات کو ہونیوالے کوارٹر فائنل مقابلوں میں ٹیموں نےکامیابی کے لیے خوب جان لڑائی ۔پہلے کوارٹر فائنل میں مانامہ زلمی نے دبئی زلمی کو دس رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ مانامہ زلمی نے عمران بٹ کے اننچاس اور اشرف بیگ کے اڑتالیس رنز
کی بدولت سات وکٹوں کےنقصان پر 174رنز بنائے۔ جواب میں دبئی زلمی کی ٹیم 8وکٹوں پر 164رنز بناسکے۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں کابل زلمی نے وینکوور زلمی کو اکیس رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ ٹورنامنٹ کے گروپ اسٹیج میں سینچری بنانے والے ننگیال کے 71رنز کی بدولت 6وکٹوں پر 186رنز بنائے ۔ جواب میں وینکوور زلمی 165رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔اسٹیٹس زلمی نے تیسرے کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں الریاض زلمی کو شکست دیدی ۔ عادل بھٹی کے 38رنز کی بدولت 8وکٹوں پر 166بنائے ۔ جواب میں عبدالوحید کے 47رنز کی بدولت 8وکٹوں پر 166رنز بنائے ۔ گلوبل زلمی کے سیمی فائنلز تیس مارچ کو کھیلے جائیں گے ۔ پہلے سیمی فائنل میں مانامہ زلمی کا مقابلہ لندن زلمی اور۔دوسرے سیمی فائنل میں کابل زلمی کا مقابلہ اسٹیٹس زلمی سے ہوگا ۔
For more updates keep visiting allsportspk