لاہور: بھارت کی کبڈی ٹیم سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالے انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا میں شرکت کے بعد بھارت روانہ ہوگئی، ہوٹل سے روانگی کے وقت پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا سرور،ڈائریکٹرٹورنامنٹ شاہدفقیر ورک اور رمضان گھمن نے ٹیم کو روانہ کیا ۔
اس موقع پر بھارت کی کبڈی ٹیم کے منیجر گلدیب سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالے انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا جیسے ایونٹس ہوتے رہنے چاہیں،پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ پنجاب کا کبڈی کے فروغ کیلئے یہ بہترین اقدام تھا ہم سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے مشکور ہیں ۔
پاکستان میں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی اور جو پیار ملا وہ ناقابل فراموش ہے ، بھارت کی کبڈی ٹیم کے کپتان پرتاب سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیں جو پیار ملا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا وزیرکھیل پنجاب رائے تیمورخان بھٹی، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیداران کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید ہے کہ اس طرح کے شاندار ایونٹس کا انعقاد جاری رہے گا۔
ڈائریکٹرٹورنامنٹ انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا شاہد فقیر ورک نے اس موقع پر کہا ہے کہ ہم بھارت کی ٹیم اور آفیشلز کے مشکور ہیں انہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہے اور شائقین کو بہترین کبڈی دیکھنے کو ملی ہے جس سے کبڈی کے کھیل کو فروغ ملے گا۔
The Chief of the Air Staff-Serena Hotels International Squash Championship concluded today, November 22, 2024, with an exciting final match between two Pakistani players,...